20 اکتوبر 2014 - 09:44
نائجیریا کے اسکولوں میں پردے پر پابندی + تصویر

نائجیریا کے شہر لاگوس کے اسکولوں میں پردے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے عدالت کے اس فیصلے پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ نائجیریا کے اسکولوں کی انجمن نے عدالت کے اس حکم پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ملکی آئین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔اس انجمن نے مطالبہ کیا ہے لڑکیوں کی توہین کا سلسلہ ختم کیا جائے اور پردے کی وجہ سے انہیں تنگ نہ کیا جائے ۔ نائجیریا کے عدالت کے اس فیصلے کے حوالے سے عدالت کے جج گریس اونیابو نے دعوی کیا ہے کہ انکا ملک ایک سیکولر ملک ہے اور پردے کی وجہ سے اسلام کی دوسری مزاہب پر برتری ثابت ہوتی ہے اور اس سے ملک میں سماجی کشیدگی بڑھ سکتی ہے.

.......

/169